Swat

سوات گھی اینڈ آئل ایسوسی ایشن کا سوات میں کاروبار ٹھپ ہوکر رہنے کا اعتراف

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام)   سوات گھی اینڈ آئل ایسوسی ایشن کے صدرحاجی عثمان علی نے کہاہے کہ گھی کی قیمتوں میں اضافے اور بیروزگاری کے باعث ان کا کاروبار 50فیصد تک ختم ہوکر رہ گیا ہے۔ عوام کی قوتِ خرید جواب دینے کے باعث دکانداروں کو لاکھوں روپے کا نقصان ہورہا ہے۔ پرچون فروش بھی اُگرائی دینے سے قاصر ہیں۔ بڑھتے کرایوں اور مہنگائی نے رہی سہی کسر پوری کردی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حاجی عثمان علی نے کہاکہ آئے روز نت نئے ٹیکسوں کے نفاذ اور قیمتوں میں اضافے کے بعد کاروبارٹھپ ہوکر رہ گیا ہے۔ مینگورہ شہر کی مارکیٹ میں گھی اور کوکنگ آئل کے تاجر کاروبار ختم کرنے پر مجبور ہورہے ہیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔