(باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ بائی پاس روڈ پرگاڑیوں کے سپیئر پارٹس مارکیٹ میں خوفناک آتش زدگی سے75 لاکھ روپے سے زائد کا سامان جل کر راکھ ہوگیا۔ ثمر گل نے پولیس کو بتایا کہ سپیئر پارٹس مارکیٹ کی دوسری منزل پر گذشتہ رات بجلی شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی، جس نے گراؤنڈ فلور کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ثمر گل کے مطابق آگ لگنے سے تقریباؑ 75 لاکھ روپے کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ ریسکیو1122 کے ترجمان اکرام خان کے مطابق 13 فائر فایٹر اور 3 فائر وہیکلز نے آپریشن میں حصہ لیا اور آگ کو بجھا کر مزید پھیلنے سے روک دیا۔
Swat
