Swat

سوات، ایف آئی آر کے ہیڈ کانسٹیبل کی خودکشی کی کوشش

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات سے ”آزادی مارچ“ کی سپیشل ڈیوٹی کے لئے جانے والے”ایف آر پی“ پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل صدیق اکبر نے چھٹی نہ ملنے پر گلہ بلیڈ سے کاٹ کر خودکشی کی کوشش کی، جس کو انتہائی تشویشناک حالت میں پمز ہسپتال منتقل کردیا گیا۔مینگورہ کے محلہ سخا چینہ امانکوٹ کے رہائشی صدیق اکبر نے گھر میں شادی کی وجہ سے چھٹی کی درخواست کی، تاہم ذرائع کے مطابق افسر نے ان کی سر زنش کرتے ہوئے چھٹی دینے سے انکار کیا جس کے بعد انہوں نے واش روم جاکر خودکشی کی کوشش کی۔ ڈاکٹروں کے مطابق صدیق اکبر کی سانس کے نالی کٹ چکی ہے اور وہ تشویشناک حالت میں ہے۔ 36 سالہ صدیق اکبر کے ماموں اسحاق خان نے فون پر باخبر سوات ڈاٹ کام کو بتایا کہ ان کے گھر میں بھتیجے کی شادی تھی جس کے لئے انہوں نے چھٹی کی درخواست دی تھی۔ ماموں کے مطابق وہ پمز ہسپتال میں موجود ہے اور صدیق اکبر وینٹی لیٹر پر تشویشناک حالت میں ہے۔ ماموں کے مطابق صدیق اکبر کی ایک بیٹی ہے۔اس کا دوسرا بھائی محمد رازق بھی پولیس میں ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔