Swat

لالکو، مسافر ہائی ایس کھائی میں گرنے سے بیس افراد زخمی

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقہ لالکو بیلا میں مسافر ہائی ایس کھائی میں گرنے سے خواتین اور بچوں سمیت بیس افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق مسافر ہائی ایس کا بیلا کے مقام پر بریک فیل ہوگیا جس کے نتیجے میں گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری۔ مقامی لوگوں نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو نکال کر ہسپتال منتقل کیا جن میں چار افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔