Swat

فضل حیات چٹان کی برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی

(باخبر سوات ڈاٹ کام)پیپلز پارٹی سوات کے رہنما اور سابق امیدوار صوبائی اسمبلی فضل حیات چٹان کی برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔ اس سلسلے میں مینگورہ میں تقریب کا انعقاد ہوا جس سے اپنے خطاب میں سابق ایم این اے ملک عظمت خان، سابق صوبائی وزیر واجد علی خان، عرفان چٹان، الحاج زاہد خان، ڈاکٹر خالد محمود خالد اور دیگر نے فضل حیات چٹان شہید کی سیاسی اور نجی زندگی پر تبصرہ کیا اور کہا کہ چٹان زمانہ طالبِ علمی سے پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن سے وابستہ ہوئے اور مرتے دم تک پیپلز پارٹی میں رہے۔ مقررین نے کہا کہ چٹان خدائی خدمت گار تھے اور ان کو دہشت گردوں نے بلا وجہ شہید کیا۔ آج وہ دہشت گرد تو نہیں ہیں لیکن ہر جگہ چٹان کا نام زندہ ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔