(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کی سیاحتی علاقہ میاندم میں خوفناک آتش زدگی میں 8 دکانیں اور ان میں موجود سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ ملحقہ چار گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔ گذشتہ روز مارکیٹ کی ایک دکان میں شارٹ سر کٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی جس نے باقی دکانوں اور مارکیٹ کے نیچے چار گھروں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس کے نتیجے میں مارکیٹ کی8 دکانوں جن میں جنرل سٹور اور میڈیکل سٹور بھی شامل تھے، مکمل جل گئے اور لاکھوں روپے کا سامان خاکستر ہوگیا۔ ریسکیو1122کے اہلکاروں نے بعد میں پہنچ کر آگ کو مز ید پھیلنے سے روک دیا۔
Swat
