Swat

مینگورہ بائی پاس،نوجوان طالب علم تیز رفتار کار کی ٹکر سے جاں بحق

سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام)  مینگورہ بائی پاس پر واک کرنے والا 25سالہ نوجوان طالب علم تیز رفتار موٹر کار کی ٹکر سے جاں بحق ہوگیا۔بی ایس انگلش کرنے کے بعد سی ایس ایس امتحان کے لئے تیاری کرنے والا حضرت علی ولد احمد شاکر ساکن محلہ بنڑ مینگورہ گذشتہ روز کھانا کھانے کے بعد مینگورہ بائی پاس روڈ کے کنارے واک کر رہا تھاکہ تیز رفتار موٹر کار کی ٹکر سے موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ حادثہ کے نتیجے میں موٹر کار ڈرائیور بھی زخمی ہوگیا۔ حضرت علی کی منگنی ہو چکی تھی اور وہ سی ایس ایس کے لئے تیاری کرہا تھا جس کے بعد ان کی شادی تھی۔ بنڑ پولیس نے موٹر کار ڈرائیور ریمان خان ساکن شاہدرہ مینگورہ کے خلاف مقدمہ درج کردیا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں