(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں برف باری اور بارش کا نیا سلسلہ کل جمعرات سے شروع ہوگا۔ محکمہئ موسمیات کے مطابق میدانی علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ جمعہ کو بھی جاری رہنے کا امکان ہے۔ بارش و برف باری سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا اور مینگورہ شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 8 اور زیادہ سے زیادہ 12سنٹی گریڈ اور بالائی علاقوں میں کم سے کم درجہ حرارت منفی میں رہنے کا امکان ہے۔ منگل کو بھی سوات میں مطلع ابر آلود رہا۔
Swat
