(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کے ماڈل کورٹ کی جج حاجرہ رحمان نے قتل کے ایک مقدمہ میں چار افراد کو عمر قید کی سزا سنا دی۔ وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے جرم ثابت ہونے پر دفعہ 302 میں تین بھائیوں جلال الدین، زاہد خان، جمال الدین ولد بدر منیر اور معراج الدین ولد سراج الدین کو عمر قید اور جرمانے کی سزا سنادی۔ دفعہ 201 میں ان مجرمان کو سات سال قید کی سزا سنائی گئی۔ مقدمہ میں ملزمان بدر منیر، برہان الدین اور تاج الدین کو جرم ثابت نہ ہونے پر بری اور ملزمان انعام الدین اور کمال الدین کو اشتہاری قرار دیا۔ ملزمان نے 15 جون 2017ء کو جائیداد کے تنازعہ پرتحصیل کبل کے علاقہ ہزارہ میں سرفراز خان اور عرفان اللہ کو قتل کرکے ان کی لاشوں کو دریائے سوات میں پھینک دیا تھا۔
Swat
