(باخبر سوات ڈاٹ کام)سیدوشریف میں محکمہئ صحت اور ہیلتھ کیئر کمیشن کی ٹیم نے شوگر سنٹر اورفارمیسی کو سربمہر کردیا۔ ہیلتھ کیئر کمیشن کے اہلکاروں نے سیدوشریف میں قائم کیمبرج شوگر سنٹر پر چھاپا مارا،جہاں سے غیر رجسٹرڈ ادویہ کی بھاری کھیپ برآمد کرلی گئی۔ کنٹرول ڈرگز بھی قبضے میں لے لی گئیں۔ ڈرگ سیل لائسنس نہ ہونے پر فارمیسی کو بھی سیل کردیا گیا اور باقاعدہ ڈرگ ایکٹ کے تحت کیس رجسٹر ڈ کرلیا گیا۔
Swat
