سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں مختلف کالجوں اور یونیورسٹی کے طلبہ نے بھی احتجاجی مظاہرہ کیا اور ریلی نکالی۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے طلبہ رہنماؤں نے کہا کہ طلبہ یونین کو بحال کیا جائے۔ تعلیمی اداروں کی نجکاری کا خاتمہ کیا جائے۔ فیسوں میں اضافہ واپس لیا جائے اور طبقاتی نظام تعلیم کا خاتمہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر کے طلبہ اپنے مطالبات کے حق میں سڑکوں پر نکل آئے ہیں جس سے تعلیمی انقلاب آئے گا۔
Swat
