(باخبر سوات ڈاٹ کام)کبل میں ایک شخص نے کلہاڑی کے وار کرکے 28سالہ بھابھی کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق ملزم فضل اکبر المعروف بابر نے گھر میں اپنی بھابھی مسماۃ(ش) زوجہ محمد جمیل جو سعودی عرب میں ہے، کو قتل کردیا اور اپنے بہنوئی احسان اللہ کو قتل کرنے کی کوشش کی جس نے کمرہ میں جاکر دروازے کو بند کرکے اپنے آپ کو بچایا۔ پولیس نے اطلاع ملنے پر احسان اللہ کو بحفاظت نکال لیا اور مقتولہ کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کا شوہر محنت مزدوری کے لئے سعودی عرب میں ہے اور ان کے دو بچے ہیں۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیااور تفتیش شروع کردی۔
Swat
