سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقہ بیاکن میں 18سالہ شادی شدہ خاتون نے زہریلی دوا پی کر خود کشی کرلی۔ پولیس کے مطابق مسماۃ(ع) زوجہ سعید نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر گھر میں موجود زرعی زہریلی دوا پی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگئی۔ پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
Swat
