(باخبر سوات ڈاٹ کام) نائب امیرجماعت اسلامی پاکستان و سابق سینیٹر پروفیسر ابراہیم خان نے مٹہ بیدرہ میں سیر ت النبی ؐکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رسولؐ ا للہ کی زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔ ان کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر ہی دنیا و آخرت کی فلاح ہے۔ رسولؐ ا للہ تمام جہانوں کے لئے رحمت بنا کر بھیجے گئے۔ مسلمان اسوہئ رسول ؐ پر عمل پیرا ہو کر دنیا اور آخرت میں سر خرو ہو سکتے ہیں۔ مسلمانوں کے زوال کی اصل وجہ نبی کریم ؐ کی تعلیمات سے دوری ہے۔ موجودہ حکومت نااہل اورپالیسیاں عوام دشمن ہیں۔ حکومت مہنگائی کے عوض غریب عوام کو پاؤں تلے روند رہی ہے۔کشمیر ی عوام پاکستان اور وزیر اعظم کے طرف چیخ و پکار کر رہے ہیں۔کانفرنس سے امیر جماعت اسلامی ضلع سوات محمد امین،مفتی شیر محمد،ثناء اللہ فاروقی اور خور شید علی خان نے بھی خطاب کیا۔
Swat
