Swat

نوجوان طلبہ سوات کا مستقبل ہیں، میجر جنرل محمد اعجاز مرزا

(باخبر سوات ڈاٹ کام) پاک فوج ملاکنڈ ڈویژن کے جی او سی میجر جنرل محمد اعجاز مرزا کی ہدایت پر یونیورسٹی آف سوات اور افضل خان لالہ کالج کے طلبہ و طالبات نے ملاکنڈ فورٹ کا دورہ کیا۔ طلبہ و طالبات کو ملاکنڈفورٹ کے مختلف حصوں کا دورہ کرایا گیا۔ ا س مو قع پرجی او سی نے کہا کہ نوجوان خصوصاً طلبہ سوات کا مستقبل ہیں۔ ملک اور معاشرے کی ترقی کا انحصار انہی پرہے۔انھوں نے وفد کو ملاکنڈ ڈویژن میں جاری استحکام ِ امن کی کوششوں سے آگاہ کیا اور کہا کہ ماحولیات کا تحفظ اور سیاحت کی ترقی سوات کے معاشی مستقبل کے لیے اشد ضروری ہیں جس میں طلبہ کا کردار ایک کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔