Swat

ایس پی ایس نارتھ، دو روزہ سائنس اینڈ آرٹ ایگزبیشن اختتام پذیر

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات کے نجی سکول میں سالانہ سائنس اور آرٹ کی نمائش ہوئی جس میں طلبہ نے اپنی ایجادات پیش کیں۔ ایس پی ایس سکول نارتھمیں منعقدہ نمائش میں فزکس، کیمسٹری اور بیا لوجی کے علاوہ دیگر سٹالز بھی لگائے گئے تھے۔ ایک سٹال میں طالب علم احسن خان اور احمد خان کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں بجلی کا بحران ہے۔ انہوں نے گاڑی کی بیٹری سے بلب اور پنکھے چلانے کا کامیاب تجربہ کیا۔ نمائش میں آلودگی کے خاتمے اور روزمرہ گندگی کو یوریا میں تبدیل کرنے کے تجربات بھی کیے گئے۔ ثقافتی سٹال میں ”حجرہ“ تیار کیا گیا تھا۔ حجرے میں بیٹھے کمال الدین ناصری نے مشرق کو بتایا کہ نئی نسل اپنی ثقافت سے دور ہوتی جارہی ہے۔ اس لئے انہوں نے ثقافتی سٹال لگایا ہے، تاکہ طلبہ کو اپنی ثقافت کے بارے میں علم ہو۔ سکول کے پرنسپل پروانت خان کا کہنا تھا کہ تمام سکولوں میں نصابی سرگرمیوں کے ساتھ غیر نصابی سرگرمیاں انتہائی اہم ہیں اور اس سے بچوں کے اندر چھپی صلاحیتیں باہر ابھر کر آتی ہیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔