(باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ کے تاج چوک میں سڑک کے تعمیراتی کام کے دوران 60 سالہ شخص رولر کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا۔ چوک میں تارکول کا کام ہورہا تھا کہ اس دوران عاشق حسین سڑک پار کر رہا تھا کہ رولر کے ڈرائیور نے ان کو نہیں دیکھا، جس کے نتیجے میں وہ رولر کے نیچے آکر جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے رپورٹ درج کردی۔
Swat
