(باخبرسوات ڈاٹ کام)سوات میں وفاقی وزیر مراد سعید کے آبائی حلقے میں تبدیلی نہ آسکی۔ گاؤں میلہ گاہ کے بچے شدید سردی کے باوجود کھیت میں کھلے آسمان تلے بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں۔تحصیل کبل کے گاؤں میلہ گاہ میں گورنمنٹ پرائمری اسکول کاقیام 1982ء میں لایا گیا بعدازاں 1987میں اسکول کی عمارت تعمیر کی گئی، لیکن تبدیلی سرکار میں دو سال قبل اسکول کی عمارت اس امید کے ساتھ گرائی گئی کہ اس اسکول کی عمارت کی جگہ نئی عمارت تعمیر کی جائے گی،لیکن دو سال گزرنے کے باوجود بھی ایک اینٹ تک نہ لگ سکی۔ اسکول میں زیر تعمیر 146 بچے اور بچیاں قریبی کھیت میں ٹھٹھرتی سردی میں کھلے آسمان تلے بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں۔
Swat
