سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں بارش و برف باری سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا۔ بدھ کو وقفے وقفے سے بالائی علاقوں میں برف باری اور میدانی علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج جمعرات، جمعہ اور ہفتہ کو بھی بارش و برف باری کا امکان ہے۔ سوات کے بالائی علاقوں میں کم سے کم درجہئ حرارت نقطہئ انجماد سے کم ہے۔ مینگورہ شہر میں بدھ کو کم سے کم درجہئ حرارت 5 اور زیادہ سے زیادہ 13 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اتوار کو مینگورہ میں کم سے کم درجہئ حرارت 1 رہنے کا امکان ہے۔
Swat
