Swat

ڈاکٹر رویندر کمار، نیشنل ہیلتھ سروسزانگلینڈ کی جانب سے بیسٹ فزیشن قرار

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات سے تعلق رکھنے والے انگلینڈ میں مقیم ڈاکٹر رویندر کمار کو نیشنل ہیلتھ سروسزانگلینڈ کی جانب سے بیسٹ فزیشن کا ایوارڈ دیا گیا۔ نیشنل ہیلتھ سروسز انگلینڈ میں کام کرنے والے ڈاکٹروں کو مختلف گٹیگری میں یہ ایوارڈ دیتی ہے۔ گذشتہ روز مانچسٹر میں تقریب میں ان کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ڈاکٹر رویندر کمار نے پشاور میڈیکل کالج سے ایم بی بی ایس، لندن سے ایم آر سی پی اور لندن سے ہی ایم آر سی جی پی کی ڈگریاں حاصل کی ہیں۔ ان کے والد ڈاکٹر سری رام بھی سیدو شریف ہسپتال کے ایم ایس رہے ہیں۔ ان کا دوسرا بھائی بھی سیدو شریف تدریسی ہسپتال میں ڈاکٹر ہے۔ ڈاکٹر رویندر کمار نے رابطہ پر بتایا کہ وہ اپنا یہ ایوارڈ انجہانی سورن سنگھ اور سوات میں شورش کے دوران شہید ہونے والے افراد کے نام کرتے ہیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔