سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) جماعت اسلامی سوات کے کارکن آج اتوار کو ”کشمیر مارچ“ میں شرکت کے لئے اسلام آباد روانہ ہوں گے۔ جماعت کے پریس ریلیز کے مطابق میر جماعت اسلامی ضلع سوات محمد امین کی قیادت میں ہزاروں افراد کا قافلہ اتوار کی صبح 10بجے لنڈاکی ڈپو سے روانہ ہوگا۔ امیر ضلع محمد امین نے تمام کارکنان کو ہدایت کی کہ وہ صبح 10بجے سے پہلے لنڈاکی ڈپو کی مقام پر جمع ہو تاکہ اسلام آباد مارچ میں بیک وقت شرکت کی جائے۔
