سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ کے جنرل بس سٹینڈ کے قریب ملنے والی خاتون کی لاش کی شناخت ہوگئی۔ پولیس کے مطابق گذشتہ روز نامعلوم افراد نے خاتون کو قتل کیا تھااور فرار ہوگئے تھے۔ پولیس کے مطابق قتل ہونے والی35سالہ خاتون مسماۃ(س) مدینہ کالونی مٹہ کی رہائشی تھی۔ پوسٹ مارٹم کے بعد لاش کو ورثا کے حوالے کردی گئی۔
