Swat

سوات، تیسرے روز بھی برف باری ہوئی، سیاحوں کی بڑی تعداد میں آمد جاری

سوات   (باخبر سوات ڈاٹ کام)      سوات میں تیسرے روز بھی برف باری ہوئی۔ برف دیکھنے کے لئے سیاحوں کی بڑی تعداد میں آمد جاری ہے۔ ہفتہ کی صبح ملم جبہ، کالام اور دیگر بلائی علاقوں میں برف باری ہوئی جس کے بعد موسم صاف ہوگیا۔ محکمہئ موسمیات کے مطابق پیر اور منگل کو بالائی علاقوں میں برف باری اور میدانی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔ برف باری کی وجہ سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا۔ ملم جبہ میں کم سے کم درجہئ حرارت منفی پانچ، کالام میں منفی چار اور مینگورہ میں تین سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔