Swat

وزیر اعلیٰ کے پی کی جانب سے نوازشریف کڈنی اسپتال میں ڈائیلاسیز مشینوں کے لیے فنڈز جاری

(باخبر سوات ڈاٹ کام) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے سوات کے نوازشریف کڈنی اسپتال منگلور میں مزید 14 ڈائیلاسیز مشینوں کی خریداری کے لئے ساڑھے 5 کروڑ روپے فراہم کردیئے۔آپریشن تھیٹر کو توسیع دینے کے لئے 2 کروڑ 70 لاکھ روپے ریلیز کردیئے گئے ہیں۔نوازشریف کڈنی اسپتال سوات کے ایم ایس ڈاکٹر غلام رحمانی نے میڈیا کو بتایا کہ کڈنی اسپتال میں اس وقت گردوں کے ڈائیلاسزکے لئے 14 مشینیں ہیں جس سے روزانہ کی بنیاد پر 70 مریضوں کے گردوں کی صفائی کی جاتی ہے۔ اب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے مزید 14مشینوں کی خریداری کے لئے 5 کروڑ 50 لاکھ روپے فراہم کردیئے ہیں، جس سے مزید 70مریضوں کو ڈائیلاسز کی سہولت فراہم ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ کڈنی اسپتال کے آپریشن تھیٹر کے اَپ گریڈیشن کے لئے بھی 2 کروڑ 70 لاکھ روپے فراہم کردیئے گئے ہیں جس سے اوٹی میں مزید رو ٹاؤرانسٹال کئے جائیں گے، جس سے گردوں کے متاثرہ مریضوں کوفوری طبی سہولیات دستیاب ہوں گی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔