Swat

واپڈاپیغام یونین کا مطالبات کے حق میں مظاہرہ

(باخبر سوات ڈاٹ کام) واپڈاپیغام یونین نے مطالبات کے حق میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین سے اپنے خطاب میں پیغام یونین کے مرکزی نائب صدر اور صوبائی جنرل سیکرٹری اصغرخٹک اور دیگر نے کہاکہ واپڈا میں ہزاروں اسامیاں خالی پڑی ہیں، مگر اس کے باوجود بھرتیاں نہیں ہورہیں، جس کے سبب واپڈا کے ایک ایک اہلکار سے چارچارملازمین کا کام لیا جاتا ہے۔ صبح سے لے شام تک یہ لوگ کام کرتے ہیں اور چھٹی کے دن بھی انہیں کام سے فرصت نہیں ملتی، مگر انہیں کسی قسم کا اضافی معاوضہ نہیں دیا جاتا۔ ان پر سیاسی پریشر بھی ڈلاجاتاہے اوردوسری جانب ان ملازمین سے سولہ فیصد کٹوتی بھی کی جاتی ہے، جس کے سبب یہ ملازمین ذہنی مریض بن گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اگر ہمارے جائز مطالبات کو جلد ازجلد تسلیم نہ کیا گیا، تو سخت احتجاج پرمجبورہوجائیں گے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔