سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے نکالی گئیں خواتین نے مٹہ چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین خواتین کا کہنا تھا کہ ان میں اکثریت بیواؤں کی ہے۔ وہ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہی ہیں، لیکن موجودہ حکومت نے ان کو دئے جانے والے ماہانہ ایک ہزار روپے کا حق بھی چھین لیا، اور ان کے نام پروگرام سے نکال دئیے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت سروے کرکے حقدار خواتین کے نام دوبارہ پروگرام میں شامل کردیں۔
Swat
