سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) صوبائی حکومت نے کالام میں جنگلات کی بے دریغ کٹائی اور محکمہ جنگلات کے اہلکاروں کی غفلت پر سوات کے25اہلکاروں کو معطل کردیا۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کے مطابق کالام میں جنگلات کی غیر قانونی کٹائی کے بارے میں انہوں نے چیف سیکرٹری کو آگاہ کیا، جس پر چیف سیکرٹری نے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سمیت تین سیکرٹریوں پر انکوائری کمیٹی قائم کی۔ جب کمیٹی نے چیف کمشنر کو رپورٹ جمع کی، تو انہوں نے محکمہ جنگلات کے 25 اہلکاروں کو معطل کرکے ان کی برطرفی کی سفارش کردی۔
Swat
