Swat

مینگورہ، یخ کوہی میں مکان کی چھت گرگئی

سوات     (باخبر سوات ڈاٹ کام)   مینگورہ کے علاقہ یخ کوہی میں کمرے کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ 42سالہ اکرم ولد پرویز کے گھر والے رشتہ داروں کے گھر گئے تھے اور وہ اکیلے گھر میں سو رہے تھے کہ اچانک کمرے کی چھت کی شہتیرٹوٹنے سے چھت ان پر آگری۔ جس کے نتیجے میں وہ ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے۔ مقامی لوگوں نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے لاش کو ملبے سے نکال دیا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں