Swat

محکمہ سوئی گیس کا عملہ صارفین کیلئے زحمت بن گیا، شہریار امیرزیب

سوات(بیورورپورٹ) پیپلز پارٹی کے رہنماشہزادہ میانگل شہریار امیر زیب نے کہا ہے کہ محکمہ سوئی گیس کا عملہ صارفین کیلئے رحمت کی بجائے زحمت بن چکا ہے۔ بغیر اطلاع دیے گھروں سے سوئی گیس کے پُرانے میٹر اُتار کر نئے میٹر لگا ئے جا تے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میٹر اُتار نے کے بارے میں صارفین کو پہلے آگاہ نہیں کیا جا تا حالانکہ یہ صارفین کا بنیادی حق ہے کیونکہ انہوں نے محکمہ کوسوئی گیس میٹر کی با قاعدہ ادائیگی کر دی ہے اور میٹر ان صارفین کی ملکیت ہے۔بغیر اطلاع دیئے کس طرح صارفین کے گیس میٹر اُتار ے جا سکتے ہیں؟انہوں نے کہا کہ میٹر بھی ایسے اوقات میں تبدیلی کیئے جا تے ہیں جب لوگ کا م کاج یا ملازمتوں کیلئے چلے جا تے ہیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔