(باخبر سوات ڈاٹ کام)کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسف زئی کی زیرِ صدارت اجلاس کمشنر آفس سیدو شریف میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں خدمات تک رسائی کمیشن سے متعلق مختلف امور اور اضلاع کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ملاکنڈ ڈویژن کے اضلاع سے ڈپٹی کمشنرز اور خدمات تک رسائی کمیشن کے حکام شریک ہوئے۔ خدمات تک رسائی کمیشن حکام نے اجلاس کو اضلاع کی کارکردگی اور دیگر امور سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس سے خطاب میں کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسف زئی کا کہنا تھا کہ خدمات کی بروقت فراہمی سے اداروں پر عوام کا اعتماد بڑھتا ہے۔ کمیشن کا مقصد عوام کے لئے خدمات کا حصول آسان بناتے ہوئے اداروں کو عوام کے سامنے جواب دہ بنانا ہے۔
Swat
