(باخبر سوات ڈاٹ کام)خوازہ خیلہ کے مختلف علاقوں میں اسلحہ کی نوک پر راہزنی کرنے والے ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ پولیس پریس ریلیز کے مطابق ملزمان نے مختلف علاقوں میں لوگوں کو لوٹا تھا۔ پولیس نے تفتیش اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان قباد، غنی، معاون قیصر کو گرفتار کرکے ان سے مبلغ 235000ہزار روپے، دو عدد پستول، دو عدد کلاشنکوف مع 24 عدد کارتوس، ایک عدد رائفل چائینہ 7.62 بور اور ایک عدد موٹر سائیکل بھی بر آمد کر لی۔
Swat
