(باخبر سوات ڈاٹ کام) ضلعی پولیس سربراہ زاہد نواز مروت کی زیرِ صدارت سوات پولیس کی ماہوار کرائم میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں ایس پی انوسٹی گیشن شاہ حسن خان، ایڈیشنل اپس پی لوئر سوات ارشد خان، ایس پی اپر سوات خانخیل سمیت جملہ ڈی ایس پی صاحبان، ضلع کے تمام تھانہ جات کے ایس ایچ اوز، تفتیشی افسران اور متعلقہ شعبہ جات کے سربراہان نے شرکت کی۔ضلعی پولیس سربراہ زاہد نواز مروت نے اس موقع پر پولیس افسران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عوام الناس کے جان ومال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔تمام پولیس افسران اور اہلکاران فیلڈ ڈیوٹی کے دوران اپنی حفاظت کو یقینی بنائیں۔بلٹ پروف جیکٹ اور ہیلمٹ کے استعمال کو لازمی کریں۔ اجلاس کے دوران پولیس افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ قبضہ مافیا، منشیات فروشوں، قتل، اقدامِ قتل اور ضرر سمیت دیگر مقدمات میں ملوث ملزمان، مجرمان، اشتہاریوں، ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش سمیت جرائم پیشہ عناصر اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں عمل میں لائی جائیں۔ حساس مقامات، سکول، کالج، بینکوں، وغیرہ کی سکیورٹی یقینی بنائی جائے۔ گشت کے عمل کو مزید موثر بنایا جائے۔
Swat
