Swat

سوات، سوئس ایجنسی فار ڈویلپمنٹ اینڈ کوآپریشن کے وفد کی کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سے ملاقات

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوئس ایجنسی فار ڈویلپمنٹ اینڈ کوآپریشن (SDC) کے وفد نے پروگرام مینیجر کیرولین اور البرٹو گروف ڈپٹی ہیڈ کی سربراہی میں کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسف زئی سے کمشنر آفس سیدو شریف میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں پر تبادلہئ خیال کیا گیا جس میں سیلاب کے بعد کی بحالی اور سڑکوں / ہوٹل انڈسٹریز کی تعمیر نو اور مقامی لوگوں کو موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے آگاہی دینے میں ایس ڈی سی کی معاونت شامل ہے۔ کمشنر ملاکنڈ نے وفدکو 2022ء کے حالیہ سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے بارے میں آگاہ کیا، جس نے سڑکوں، مواصلات اور ہوٹل انڈسٹری کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ کمشنر نے وفدکو آفت زدہ علاقوں میں مزید تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

تبصرہ کریں