(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام سوات ہاکی سٹیڈیم مینگورہ میں پاکستان کی سطح پر آل پاکستان انٹر بورڈ بوائے ہاکی چمپئن شپ کا باقاعدہ کاآغاز ہوگیا۔ ہاکی چمپئن شپ میں بی آئی ایس ای سوات، بی آئی ایس ای بینظیر آباد، بی آئی ایس ای ملاکنڈ، بی آئی ایس ای مردان، بی آئی ایس ای پشاور، بی آئی ایس ای ڈی آئی خان، بی آئی ایس ای بنو، ایف بی آئی ایس ای اسلام آباد، بی آئی ایس ای لاہور، بی آئی ایس ای گجرانوالہ، پی بی ٹی سی لاہور، بی آئی ایس ای ملتان، بی آئی ایس ای لاڑکانہ، بی آئی ایس ای سکر، بی آئی ایس ای کراچی، ایس بی ٹی ای کراچی اور بی آئی ایس ای کوئٹہ نے حصہ لیا ہے۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سوات تعلیمی بورڈ کے چیئرمین نبی شاہ نے کہاکہ صوبائی حکومت سپورٹس کو زیادہ ترجیح دے رہی ہے۔ اس حوالے سے جگہ جگہ گراونڈ آباد کئے گئے جہاں نوجوانوں کو کھیل کے مواقع مل رہے ہیں۔
Swat
