Swat

میرٹ کے نام پر نوجوانوں کی صلاحیتوں کو ضائع کیا جا رہا ہے، میانگل شہر یار امیر زیب

(باخبرسوات ڈاٹ کام) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما شہزادہ میانگل شہریار امیرزیب نے کہا ہے کہ میرٹ کے نام پر سیاستدان، نوجوانوں کی صلاحیتوں کو ضائع کررہے ہیں۔ ممبرانِ اسمبلی کو صرف قانون سازی تک محدود کرنے کی ضرورت ہے۔ ترقیاتی کام کیلئے محکموں کو بااختیار بنایا جائے۔ اگر ہم ملک کی ترقی چاہتے ہیں، تو اس کیلئے ضروری ہے کہ تعلیم یافتہ نوجوانوں کو موقع دیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیلِ کبل میں عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر کبل بابا جی اور صاحبزادہ سجاد حسین نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر صرف ٹی ایم اے کو گلی کوچوں کی تعمیر، پانی کی فراہمی اور دیگر چھوٹے چھوٹے مسائل ختم کرنے کا اختیار دیا جائے، تو اس سے سیکڑوں تعلیم یافتہ اور غیر تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار مل سکتا ہے اور مسائل بھی حل ہوسکتے ہیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔