Swat

فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی سوات ٹیم کی کارروائیاں جاری

(باخبر سوات ڈاٹ کام) فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی ضلع سوات ٹیم کی کارروائیاں جاری ہیں۔ خفیہ اطلاع پر پاپڑ بنانے والے کارخانے سے سیکڑوں کلو مضر صحت مصالحہ ضبط، منگلور میں دودھ کی دکان سے مصنوعی دہی میں استعمال ہونے والے اجزا بھاری مقدار میں ضبط اور دکان سربمہر کر دی گئی۔ اس کے علاوہ بریانی ریسٹورنٹ سے 40 کلو نان گریڈ کلر اور 150 کلو چائینہ سالٹ ضبط کرلیا گیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ملاکنڈ ڈویژن ڈاکٹر مراد علی نے میڈیا نمائندگان کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ خفیہ اطلاع اور پرائم منسٹر سٹیزن پورٹل پر موصول ہونے والی شکایات پر ضلع سوات میں کاروائیاں جاری ہیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔