(باخبر سوات ڈاٹ کام) پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے سوات میں یک روزہ مشاورتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ کا مقصد آفات کے دوران اور بعد میں مختلف اقدامات کے لئے سرکاری اور غیر سرکاری اداروں اور عوام کے درمیان باہمی رابطہ کاری کے موجودہ نظام کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیتے ہوئے ایسی تجاویز اکھٹی کرنا تھا جس سے باہمی رابطہ کاری مزید بہتر بنائی جاسکے، تاکہ ناگہانی آفات کے دوران متاثرہ آبادیوں خصوصاً بچوں کو بہتر ریسکیو، ریلیف اور بحالی خدمات فراہم کی جاسکیں۔ مشاورتی ورکشاپ میں سرکاری محکموں کے افسران کے علاوہ غیر سرکاری ریلیف و امدادی اداروں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔
Swat