Swat

جشنِ سوات کو آج اتوار تک طول دے دیا گیا

(باخبر سوات ڈاٹ کام) فضاگٹ پارک میں جشنِ سوات کی تقریبات جاری ہیں اور انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ عوام اور خاص کر سیاحوں کی دلچسپی کے باعث جشن سوات کی تقریبات کو آج اتوار تک طول دیا جا رہا ہے۔ اس سے پہلے یہ تقریبات ہفتہ کو ختم ہونے والی تھیں۔ ہفتہ کو بھی تقریبات میں لوگوں اور خاص کر سیاحوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ سٹالوں سے خریداری کی اور میوزک سے محظوظ ہوئے۔ والدین کے ساتھ آنے والے بچوں نے بھی بچوں کے لئے مخصوص جگہ میں کھیل کود کر لطف اٹھایا۔ آج اتوار کی شام جشنِ سوات کی تقریبات کا ااختتام ہوگا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں