(باخبر سوات ڈاٹ کام)خوازہ خیلہ کے علاقہ بھٹی میں ایک شخص کو گھر کے اندر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ پولیس رپورٹ کے مطابق مقتول زیاد ولد علی حیدر کی بیوہ نے پولیس کو بتایا کہ گذشتہ رات بارہ بجے کے قریب کچھ افراد گھر میں داخل ہوگئے اور ان کے شوہر کو کمرے سے نکالا۔ اس کے بقول، مجھے کمرے میں بند کردیا اور باہر فائرنگ کرکے میرے شوہر کو قتل کردیا۔ پولیس رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
Swat
