Swat

جشنِ سوات کا چہار روزہ میلہ تمام تر رعنائیوں کے ساتھ اختتام پذیر

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں دریائے سوات کے کنارے فضاگٹ پارک میں جشنِ سوات کا چہار روزہ میلہ تمام تر رعنائیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔ ضلعی انتظامیہ کے زیر انتظام اس میلہ میں چاروں دن سیاحوں اور بڑی تعداد میں مقامی لوگوں نے شرکت کی۔ میلہ میں مختلف دنوں میں بین الاقوامی، قومی اور مقامی گلوکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور لوگوں سے خوب داد سمیٹی۔ اختتامی روز پشتو کے معروف گلوکار ہمایون خان نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ میلہ میں مختلف سٹالز لگائے گئے تھے جس میں سیاحوں نے سوات کی ثقافتی چادروں اور دیگر سامان کی خریداری کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان نے کہا کہ کچھ عرصہ پہلے سوات کے امن کے بارے میں کچھ لوگوں نے افواہیں پھیلائے تھیں، جس کو چھوٹ ثابت کرنے کے لئے اس میلے کا اہتمام کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سوات پاکستان کا پُرامن ترین علاقہ ہے اور برف باری کے بعد یہاں برفیلے میلے بھی منعقد کئے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں