Swat

عمران خان انٹرنیشنل جھوٹا ہے، انجینئر امیر مقام

(باخبر سوات ڈاٹ کام) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی ورثہ، کلچر، سیاسی وعوامی امور انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ عمران خان ذہنی مریض ہے، جس نے پورے ملک کے عوام کو ذہنی مریض بنادیا ہے۔ عمران خان کی مثال کورونا وائرس کی سی ہے جس کو ویکسین کا ایک ڈوز گذشتہ روز لگادیا گیا ہے۔ ڈبل ڈوز چند دنوں میں لگایا جائیگا، جس کے بعد ملک سے اس کورونا وائرس کا مکمل خاتمہ ہو جائیگا۔ سوات میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قوم کے لئے یہ خوشخبری اور مبارکباد کا ہفتہ ہے۔ عمران خان کے جھوٹ اور سچ کا پول کھلچکا ہے۔ وقت ثابت کرے گا کہ عمران خان انٹرنیشنل جھوٹا ہے۔ سائفر پر پہلے قوم کو گمراہ کیا پھر امریکہ سے معافی مانگی۔ اسٹبلشمنٹ کے نیوٹرل ہونے کا بیانیہ نوازشریف کا تھا۔ عمران خان کا بیانیہ یہی ہے کہ نیوٹرل نہ رہے۔ پہلے پاکستان کی معیشت تباہ کی۔ پاکستان کی ساکھ متاثر کی۔ اب افواج پاکستان کے خلاف ایجنڈا عمران خان کو ملا ہے۔ مرضی کے آرمی چیف لگانے میں عمران ناکام رہے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں