(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات موٹروے فیز ٹوپر باقاعدہ کام کا آغاز کردیا گیا۔ چکدرہ انٹر چینج سے چکڑئی مدین تک 82 کلومیٹر پر محیط سوات موٹروے فیز ٹو کی تعمیر ہوگی جس کا افتتاح چند روز قبل وزیر اعلیٰ محمود خان نے کیا تھا۔ اس موٹروے کی تعمیر سے مینگورہ سے اسلام آباد کا سفر دو گھنٹے اور مینگورہ سے پشاور کا سفر ڈیڑھ گھنٹے تک ہو جائیگا۔ اس موٹروے میں آنے والی زمینوں اور باغات کے مالکان نے اس کے خلاف احتجاجی تحریک بھی چلائی اور ان کا مطالبہ تھا کہ اس موٹروے کو دریائے سوات کے کنارے تعمیر کیا جائے، تاکہ زرعی زمین اور باغات بچ جائیں۔ متاثرینِ موٹروے نے پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بنچ میں حکمِ امتناعی اور نقشہ تبدیلی کے لئے دو رٹ دائر کئے تھے مگر عدالت نے دونوں رٹوں کو خارج کیا تھا۔
Swat
