Swat

ڈی پی او سوات جرائم اور منشیات کے خاتمے میں کردار ادا کریں گے، کمشنر ملاکنڈ ڈویژن

(باخبر سوات ڈاٹ کام) کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسف زئی سے نوتعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات شفیع اللہ گنڈاپور نے پیر کے روز کمشنر آفس سیدو شریف سوات میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ کمشنر ملاکنڈ نے ڈی پی اُو سوات کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ نوتعینات ڈی پی اُو سوات اپنی بہترین پیشہ ورانہ اور قائدانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے سوات میں امن و امان کی بہتر صورتحال کو بحال رکھنے میں اپنی تمام تر توانائیاں صرف کریں گے اور معاشرے سے جرائم اور نشے کے خاتمے میں اپنا فعال کردار ادا کریں گے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں