Swat

تمام پارٹیاں مل کر بھی ہمارا مقابلہ نہیں کرسکتیں، عزیز اللہ گران

(باخبر سوات ڈاٹ کام) چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے معدنیات صوبہ خیبرپختونخوا عزیز اللہ گران خان نے کہا ہے کہ عمران خان کے وژن میں کرپشن سے پاک معاشرے کاراز پوشیدہ ہے۔ سیاست کو کرپشن سے پاک کرنے کیلئے عمران خان کے وژن کو اپناناناگزیرہے۔ عمران خان کے ہرحکم کی تعمیل کرناہماری ترجیحات میں سرفہرست ہے۔ عمران خان کے حکم پر استعفے ٰ تو معمولی بات ہے۔ ہرقربانی دینے کیلئے تیارہیں۔ تحریکِ انصاف کے پرچم تلے لوگوں کی خدمت اپنافرض سمجھتے ہیں۔ عمران خان اوروزیراعلیٰ محمودخان کی قیادت میں لوگوں کی خدمت کاسلسلہ جاری رہیگا۔ تمام سیاسی جماعتیں اکھٹی ہوکر بھی عمران خان کا مقابلہ نہیں کرسکتیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے مینگورہ میں میڈیا کے نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے کیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔