(باخبر سوات ڈاٹ کام)حلقہ پی کے 6 میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ اجلاس صوبائی وزیر ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی کی زیر صدارت تحصیل میونسپل آفس بریکوٹ سوات میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں تحصیل چیئرمین کاشف علی خان بھی شریک ہوئے۔ ضلعی محکموں کے سربراہان و نمائندوں نے چار سالہ کارکردگی و جاری منصوبوں پر بریفنگ دیتے ہوئے صوبائی وزیر کو تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے صحتِ عامہ، ابتدائی و ثانوی تعلیم، اعلیٰ تعلیم، آبنوشی و آبپاشی، زرعی ترقی و کسان دوست سکیموں، روڈ اور بلڈنگ منصوبوں، کھیل و تفریح کے مواقع میں اضافہ، دیہی ترقی، روزگار اور ہنر کے لئے منظور شدہ سکیموں اور لائیو سٹاک ڈویلپمنٹ منصوبوں کا جائزہ لیا۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے صوبائی وزیر ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی نے متعلقہ محکموں کو جاری سکیموں اور منصوبوں کی مسلسل نگرانی کرتے ہوئے ترقیاتی کاموں میں پیشرفت مقررہ وقت پر یقینی بنانے کے احکامات جاری کئے۔
Swat
