(باخبر سوات ڈاٹ کام) ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ سجاد خان نے معاشرے میں مثبت سرگرمیوں کے فروغ،سماجی برائیوں کے خاتمے اور مستقبل میں قوم کیلئے مختلف شعبہ ہائے زندگی میں بہترین افراد کی تیاری کیلئے نیشنل یوتھ اسمبلی کے نام سے قائم نوجوانوں کے ملک گیر فورم کی اہمیت اور کردار کو سراہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ تعلیم یافتہ نوجوانوں کی یہی سوسائٹی ایک ایسا منظم اور بڑا پلیٹ فارم ہے جو باقاعدہ طور پر ہائر ایجوکیشن سے رجسٹر ہے۔ معاشرے کی اصلاح کی خاطر ملک کیلئے بہترین رہنما، سماجی ورکرز اورسرکاری اداروں کیلئے خدمات کے جذبے سے سرشار افراد کی تیاری کیلئے کوششیں کررہا ہے، جس کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔ انھوں نے کہا کہ پولیس کے ساتھ کئی شعبوں میں ان تعلیم یافتہ رضاکاروں کی خدمات سے استفادہ کرنے کے امکانات موجود ہیں، جن میں سماجی برائیوں کے خلاف عوامی شعور و بیداری کی مہمات میں اپنا کردار ادا کرنا شامل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج ریجنل پولیس آفس ملاکنڈ سیدو شریف سوات میں نیشنل یوتھ اسمبلی خیبرپختونخوا چیپٹر کے ایک نمائندہ وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
Swat
