Swat

اہلِ کانجو ٹاؤن شپ کا گیس کی عدم فراہمی کے خلاف مظاہرہ

(باخبر سوات ڈاٹ کام)کانجو ٹاؤن شپ کے رہائشیوں نے گیس کی عدمی فراہمی کے خلاف ایس ڈی ڈی اے دفتر کے سامنے مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے۔ اے سی کبل شکیل خان کی جانب سے مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کر دیا گیا۔ گذشتہ روزٹاؤن فلاحی ایکشن کونسل کے زیرِ اہتمام کانجو ٹاون شپ میں دیرینہ مسائل کے حل کیلئے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ٹاؤن فلاحی ایکشن کونسل کے صدر رحیم شاہ خان، حیدر علی اور دیگر مقررین نے کہا کہ محکمہئ گیس نے 2006ء میں گیس لائن منظوری کے لئے فیزیبلٹی رپورٹ پیش کرنے اور مطلوبہ رقم ادا کرنے کیلئے لیٹر ایشو کیا تھا، مگر سوات ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی نااہلی اور غفلت سے 16 سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود فیزیبلٹی رپورٹ مکمل نہ ہوسکی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔