Swat

کمشنر آفس میں ساتویں مردم شماری کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس

(باخبر سوات ڈاٹ کام)کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسف زئی کی زیرِ صدارت کمشنر آفس سیدو شریف میں ساتویں مردم شماری کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں پاکستان بیورو آف سٹیٹیسٹکس کے ڈویژنل انچارج شوکت علی خان، ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان، ڈپٹی کمشنر شانگلہ ضیاء الرحمان،سیکریٹری ٹو کمشنر محمد علی خان اور ڈویژن بھر کے دیگر ڈپٹی کمشنرز نے آن لائن شرکت کی۔ اجلاس میں ساتویں مردم شماری کے تمام مراحل کی خوشی اسلوبی سے سرانجام دہی اور اس سلسلے میں انتظامیہ کی جانب سے بیوروآف سٹیٹیسٹکس کو معا ونت کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے تمام امور کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ڈویژنل انچارج سنسز نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ساتویں مردم شماری پاکستان کی تاریخ میں پہلی ڈیجیٹل مردم شماری ہوگی، جس میں شہریوں کا مکمل ڈیٹا فیلڈ سے حاصل کرکے آن لائن نظام کے تحت اکٹھا کیا جائے گا۔انھوں نے بتایا کہ ملاکنڈ ڈویژن میں کمشنر کی بطورِ ڈویژنل سنسز کوآرڈی نیٹر، ڈی سیز کی ڈسٹرکٹ سنسز کوآرڈی نیٹر اور اے سیز کی تحصیل سطح کے ڈسٹرکٹ سنسز آفیسرز کی نامزدگی ہوچکی ہے اور تیاریوں کے حوالے سے ماسٹر ٹرینرز کی تربیت جاری ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔