(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں ٹیکسی ایمبولینسوں اور دیگر گاڑیوں پر لگے ایمرجنسی لائٹس اور سائیرن پر پابندی لگادی گئی۔ ان گاڑیوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔ ٹریفک مجسٹریٹ سوات اے اے سی سہیل خان نے بازاروں میں چلنے والی پرائیویٹ گاڑیوں میں غیر ضروری طور پرلگائے گئے ایمرجنسی ریڈ لائٹ اور سائرنوں پر پابندی لگاتے ہوئے کہا کہ عوام کی طرف سے شکایات کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈی سی سوات کی خصوصی ہدایات پر ان کے خلاف مکمل پابندی عائد کردی گئی۔ آج باقاعدہ طور پر ایس پی ٹریفک سوات کو بھی ان گاڑیوں کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی کیلے مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ سوات میں پرائیویٹ گاڑیوں میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے جن کو ایمبولینس کے طور پر استعمال میں لایا جارہا ہے۔غیر ضروری طور پر ان پر سائرن اور ایمرجنسی لائٹ لگا کر عوام کو ذہنی اذیت میں مبتلا کر رہے ہیں۔
Swat
