Swat

سوات، امن کمیٹی کے سابق ممبر کے قاتل گرفتار

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں امن کمیٹی کے سابق ممبر کے قاتلوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ واقعہ ذاتی رنجش کا نتیجہ تھا۔ ریجنل پولیس آفیسر سجاد خان اور ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈا پور نے دیگر افسران کے ہمراہ اس اہم واقعے کے بارے میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ14 دسمبر کو اشاڑ بنڑ چارباغ میں امن کمیٹی کے سابق رکن 37 سالہ محمد قیوم ولد امیر زرین کو کسی نے گھر کے باہر قتل کیا تھا۔ پولیس کی خصوصی ٹیم کو تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ مقتول محمد قیوم کے مسماۃ مہناز کیساتھ ناجائز تعلقات تھے۔ ناجائز تعلقات کو سہل بنانے کیلئے اپنے نام پر موبائل سم فرنچائز سے نکال کر مسماۃ مہناز کے حوالے کیا اور کہا کہ اس نمبر پر صرف میرے ساتھ رابطہ رکھیں۔ مسماۃ مہناز کے ساتھ دوسرا ناجائز تعلقات رکھنے والا محمدسلیم ولد محمد گل کو اس بات کا علم ہو ا کہ مسماۃ مہنا زکے مقتول محمد قیوم کیساتھ بھی ناجائز تعلقات ہیں۔ جس کی وجہ سے ملزم محمد سلیم نے مسماۃ مہناز کو دھمکی دیکر کہا کہ آئندہ کیلئے مقتول محمد قیوم کیساتھ رابطہ نہ رکھیں، جبکہ مسماۃ مہناز نے مقتول محمد قیوم کا موبائل سم بند کیا۔بعد میں مقتول محمد قیوم کو معلوم ہوا کہ مسماۃ مہناز نے مقتول کا دیا ہوا سم ڈر اورخوف کی وجہ سے بند کیا ہوا ہے، جس کی وجہ سے مقتول محمد قیوم اور ملزم محمد سلیم کے درمیان کافی رنجش پیدا ہوئی۔ ملزم محمد سلیم نے مقتول محمد قیوم کو راستے سے ہٹانے کی خاطر قتل کرنے کا منصوبہ بنایا جبکہ ملزم محمد سلیم کے مسماۃ مہناز کیساتھ ناجائز تعلقات تھے۔بروزِ وقوعہ اپنے ساتھی ملزم فرمان علی ولد سرزمین ساکن اشاربنڑ نے مقتول پر گھر کے نزدیک ایس ایم جی کے ذریعے فائر نگکی اور اسے قتل کیا۔ مقدمہ میں ملوث تینوں ملزمان کو آلہئ قتل ایس ایم جی سمیت گرفتار کیا گیا ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔